شام میں اتحادی فضائی کارروائی،56 شہری ہلاک

بدھ 20 جولائی 2016 10:33

دمشق( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جولائی۔2016ء ) سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ شام میں امریکی عسکری اتحاد کی کارروائی کے نتیجے میں گیارہ بچوں سمیت 56افراد مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ صوبہ حلب میں داعش کے زیر قبضہ التوخر نامی ایک گاوٴں کے نواح میں کی گئی اس فضائی کارروائی میں درجنوں دیگر شہری زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔ آبزرویٹری کے مطابق بظاہر یہ کارروائی غلطی سے کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :