ریپبلکن پارٹی کے قومی کنوینشن کے پہلے دن ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا توجہ کا مرکز

صدر اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما کی تقریر چوری کرنے کا الزام

بدھ 20 جولائی 2016 10:30

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جولائی۔2016ء )امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے قومی کنوینشن کے پہلے دن ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا توجہ کا مرکز رہیں لیکن ان پر صدر اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما کی تقریر چوری کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔مبصرین نے میلانیا کی تقریر میں صدر اوباما کی اہلیہ کی سنہ 2008 کی تقریر سے مماثلت پائی۔ٹرمپ کی اہلیہ نے اپنی تقریر میں اپنے شوہر کو ’رحم دل‘ انسان کے طور پر بیان کیا اور کہا کہ وہ ’ملک کے لیے لڑیں گے۔

‘یہ ٹرمپ کے صدارتی امیدواری کی مہم کی ان کی پہلی تقریر تھی جس کے تیار کرنے میں تقریر لکھنے والی ٹیم کی مدد لی گئی تھی۔تقریر کے ایک حصے میں مسز ٹرمپ نے کہا: ’میرے والدین نے مجھے یہ اقدار سکھائیں کہ آپ زندگی میں جو چاہتے ہیں اس کے لیے کڑی محنت کریں۔

(جاری ہے)

آپ کے الفاظ آپ کے وعدے ہیں، آپ جو کہیں وہ کریں اور اپنے وعدے پورے کریں، کہ لوگوں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں۔

‘سنہ 2008 میں مشیل اوباما کی تقریر کچھ اسی طرح تھی: ’براک اور مجھے بہت سے مشترکہ اقدار کے ساتھ پالا پوسا گیا کہ آپ جو زندگی میں چاہتے ہیں اس کے لیے کڑی محنت کریں کہ آپ کے الفاظ آپ کے وعدے ہیں، آپ جو کہیں وہ کریں، کہ لوگوں کے ساتھ عزت و وقار سے پیش آئیں اگر چہ آپ انھیں نہ جانتے ہوں اور اگرچہ آپ ان سے اتفاق رائے نہ رکھتے ہوں۔‘مسز ٹرمپ کی تقریرکا مزید حصہ: ’میرے والدین نے روزانہ کی زندگی میں اخلاق و اطوار کا اظہار سکھایا۔

یہ سبق ہم اپنے بچوں میں منتقل کر رہے ہیں۔ اور ہمیں ان اسباق کو آنے والی کئی نسلوں تک پہنچانا ہے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے یہ جان لیں کہ اس ملک میں آپ کی کامیابیوں کی حد آپ کے خواب دیکھنے کی قوت اور ان کے حصول کے لیے محنت کرنے کی آپ کی خواہش پر منحصر ہے۔‘مسز اوباما نے کہا تھا: ’اور براک اوباما اور ہم ان اقدار پر اپنی زندگی کو سنوارنے اور اسے آنے والی نسلوں تک پہنچانے کی راہ پر نکل پڑے کیونکہ ہم چاہتے ہیں ہمارے بچے اور اس ملک کے سارے بچے یہ جان لیں آپ کی کامیابیوں کی حد صرف آپ کے خواب دیکھنے کی قوت اور ان کے حصول کے لیے محنت کرنے کی آپ کی خواہش پر منحصر ہے۔‘

متعلقہ عنوان :