یونان پہنچنے والے مہاجرین میں پچانوے فیصد کمی ہوئی ہے، یورپی بارڈر ایجنسی

بدھ 20 جولائی 2016 10:29

ایتھنز( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جولائی۔2016ء )یورپی یونین کی بارڈر کنٹرول ایجنسی فرنٹیکس نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران یونان پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد میں 95 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اٹلی پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد میں چوبیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ جون میں یونان صرف 1450 مہاجرین پہنچ پائے تھے۔ اسی عرصے میں اٹلی پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد 22 ہزار سے زائد رہی اور یہ رواں برس کے مہینے مئی سے چوبیس فیصد زیادہ ہے۔ رواں برس کے پہلے چھ ماہ کے دوران یورپ پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد 69 ہزار پانچ سو بتائی گئی ہے۔ یہ سن 2015 کے اسی عرصے کے مقابلے میں کم تھی۔

متعلقہ عنوان :