یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات میں ڈھائی سے تین روپے فی لیٹر کمی کا امکان

بدھ 20 جولائی 2016 09:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جولائی۔2016ء) یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات میں ڈھائی سے تین روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے ۔ پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 30 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے قیمتوں میں کمی کی سمری 30 جولائی کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے پٹرولیم مصنوعات میں ڈھائی سے تین روپے تک کی کمی متوقع ہے پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ تیس پیسے لائٹ اسپیڈ ڈیزل دو روپے پچاس پیسے ہائی اوکٹن تین روپے ، مٹی کا تیل ایک روپے بیس پیسے فی لیٹر تک کی کمی ہو سکتی ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ قیمتوں میں کمی کی سمری 30 جولائی کو وزارت خزانہ کو ارسال کر دی جائے گی ۔