وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی اسلام آباد آمد،اہم شخصیات سے ملاقاتیں

سیاسی و سرکاری معاملات کا جائزہ لے کر تفصیلات سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا ، ذرائع

منگل 19 جولائی 2016 10:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جولائی۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی اسلام آباد آمد،اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں ۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اسلام آباد آنے سے قبل میاں شہباز شریف کو وفاقی دارالحکومت بھیجاجنہو ں نے سیاسی و سرکاری معاملات کا جائزہ لے کر تفصیلات سے وزیر اعظم کو آگاہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف گزشتہ روز ( پیر) کی صبح اسلام آباد پہنچ گئے اور اہم شخصیات سے ملاقاتوں کے بعد وزیر اعظم میاں نواز شریف کو تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے واضح رہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے گزشتہ روز اسلام آباد آنا تھا مگر طبیعت کی ناسازی کے باعث آنے کا فیصلہ عارضی طورپر ملتوی کر دیا ہے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے پیر کے روز اسلام آباد میں مصروف ترین دن گزارہ ہے اور سیاسی و سرکاری اشخاص سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں ۔