مراکش افریقی یونین میں دوبارہ شمولیت کا خواہش مند

منگل 19 جولائی 2016 10:51

رباط(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جولائی۔2016ء)مراکش نے 32 برس بعددوبارہ افریقی یونین میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔معروف غیر نشریاتی ادارے کے مطابق روانڈا میں افریقی یونین کے اجلاس میں مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ مراکش دوبارہ اپنے خاندان کا حصہ بننا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

مراکش نے سنہ 1984 میں افریقی اتحاد کی جانب سے مغربی صحارا کی آزادی کو تسلیم کرنے پر تنظیم سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔مراکش مغربی صحارا کو اپنا مغربی صوبہ قرار دیتا ہے۔مراکش تین دہائیوں سے افریقی یونین سے الگ رہا اور اس نے رواں برس مارچ میں صحارا کے تنازع پر اقوام متحدہ کے امن مشن سے اپنے فوجیوں کو نکالنے کی دھمکی بھی دی تھی۔