امریکہ ترکی کے ساتھ تعلقات اور ترک جمہوری حکومت کی قدر کرتا ہے ، فتح اللہ گولن کی حوالگی سے متعلق درخواست کو قوانین پر پرکھا جائے گا، ترجمان وائٹ ہاؤس

منگل 19 جولائی 2016 10:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جولائی۔2016ء ) ترجمان وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ فتح اللہ گولن کی حوالگی سے متعلق ترک حکومت کی درخواست کو قوانین پر پرکھا جائے گا، امریکہ ترکی کے ساتھ تعلقات اور ترک جمہوری حکومت کی قدر کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے ترک فوجی بغاوت کی تحقیقات کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی پیش کش کی ہے ۔ ترک جماعتوں کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ نہایت اہم ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ترکی کے ساتھ تعلقات اور ترک جمہوری حکومت کی قدر کرتا ہے ۔ فتح اللہ گولین کی حوالگی سے متعلق درخواست کو قوانین پر پرکھا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :