بیٹی نہایت دلیر اور اثر و رسوخ رکھنی والی تھی ، جو کچھ کمایا شو بز سے کمایا، 5 ماہ اور زندہ رہتی تو کہاں سے کہاں پہنچ جاتی، والد قندیل بلوچ

منگل 19 جولائی 2016 10:49

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جولائی۔2016ء ) مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ کے والد نے کہا ہے کہ میری بیٹی نہایت دلیراوراثرورسوخ رکھنے والی تھی، وہ گھرانے کے تمام افرادکی مالی مدد بھی کرتی تھی،اس نے جوکچھ کمایا شوبز کی دنیا سے کمایا۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قندیل بلوچ کے والد کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کوئی عام لڑکی نہیں تھی ۔ وہ دوستوں کی دوست تھی، لوگوں کے منٹوں میں کام ہوجاتے تھے، اس کے پاس پیسے بھی بہت تھے،سب کا خیال رکھنے اورمحبت کرنے والی تھی،بیٹی کی بجائے وہ دوست بھی تھی،5ماہ اورزندہ رہتی توکہاں سے کہاں پہنچ جاتی ،سب کاخیال رکھتی تھی، خاص طور پر والدین اوربھائیوں کا بہت خیال رکھتی تھی۔انہوں نے کہا کہ قندیل نے سارا پیسہ شوبز سے کمایا ۔

متعلقہ عنوان :