پنجاب بھر کے ارکان اسمبلی کے فنڈز کشمیر الیکشن سے مشروط

جو ارکان اسمبلی کشمیر الیکشن میں کردار ادا کریں گے ان کو ترقیاتی فنڈز ملیں گے،کشمیر الیکشن میں لاہور کے کشمیریوں کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا ،وزیر اعلی پنجاب

پیر 18 جولائی 2016 10:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جولائی۔2016ء)وزیر اعلی پنجاب نے پنجاب بھر کے ارکان اسمبلی کے فنڈز کو کشمیر الیکشن سے مشروط کر تے ہوئے پنجاب بھر کے تمام ارکان اسمبلی کو ہدائت کی ہے کہ جو ارکان اسمبلی کشمیر الیکشن میں کردار ادا کریں گے ان کو ترقیاتی فنڈز ملیں گے وزیر اعلی پنجاب نے گزشتہ روز کشمیر الیکشن کے حوالے سے بلائے گئے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو ارکان اسمبلی کشمیر الیکشن میں کردار دا نہیں کریں گے ان کے حلقوں کے ترقیاتی فنڈز روک دیے جائیں گے اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب نے واسا کی شکائت کرنے پر کرنل (ر) مبشر کو ڈانٹ پلاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حلقہ 122میں 70کروڑ کے آضافی ترقیاتی فنڈز جاری کیے انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو اپنے اپنے حلقوں کے ترقیاتی کام خود کروانے چاہیں اور کام ہوتے عوام کو نظر آنا چاہیے کیونکہ گلی محلوں کے کام کروانا میرا کام نہیں وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ کشمیر الیکشن میں لاہور کے کشمیریوں کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا ۔