قندیل بلوچ کے قتل میں مفتی عبدالقوی کا ہاتھ، پولیس کا تفتیش کا ارادہ

پیر 18 جولائی 2016 10:42

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جولائی۔2016ء)پولیس مفتی عبدالقوی کی جانب سے دیے گئے اس بیان پر بھی تفتیش کا ارادہ رکھتی ہے جس میں مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ عوام قندیل بلوچ کے انجام سے سبق سیکھیں ۔

(جاری ہے)

ان کے اس بیان سے پولیس ذرائع خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ قندیل بلوچ کے قتل کے پیچھے مفتی عبدالقوی اور ان کے دست راست ملتان کا ایک معروف پراپرٹی ڈیلر جس کا والد مسجد غوثیہ سمن آبادمیں نماز اور پھر جعلی نکاح پڑھواتا تھا جس کے بعد یہ پیشہ اس معروف پراپرٹی ڈیلر نے اپنا لیا تھا اب وہ ارب پتی کیسے ہو گیا ہے۔ان کو بھی شامل تفتیش کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :