آزاد کشمیر کے جی ایس ایم سسٹم کو تھری جی سے منسلک کرنے کے لےئے اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں،سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل محمد علی ندیم

حکومت کی جانب سے تھری جی کی نیلامی کے ساتھ ہی کام کا آغاز کردیا جائے گا سال کے آخر تک عوام کو سہولت فراہم کردی جائیگی ، ایس سی او کے 40ویں یوم تاسیس کے موقع پر مظفرآباد منعقدہ تقریب سے خطاب

پیر 18 جولائی 2016 10:39

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جولائی۔2016ء)سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل محمد علی ندیم نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے جی ایس ایم سسٹم کو تھری جی سے منسلک کرنے کے لےئے اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں حکومت کی جانب سے تھری جی کی نیلامی کے ساتھ ہی کام کا آغاز کردیا جائے گا اور رواں سال کے آخر تک عوام کو سہولت فراہم کردی جائیگی ، ایس سی او کے 40ویں یوم تاسیس کے موقع پر مظفرآباد منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ایس سی او میجر جنرل عامر عظیم باجوہ کشمیری عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ، تقریب میں اعلیٰ سول وفوجی حکام اور میڈیا کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندگان بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ، سیکٹر کمانڈر نے کہا کہ ادارہ مشکل ترین اور دشوار گزار علاقوں میں ہر موسم اور ہر قسم کے حالات میں خدمات سرانجام دیتا ہے ایس سی او آزاد کشمیر میں معاشی ترقی کا کردار نبھا رہا ہے سیاحت ، کھیل ، ثقافت ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں اضافی طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، ایس سی او ، ہاکی ، فٹ بال ، کرکٹ T20، بیڈمنٹن اور میراتھن کے ساتھ ساتھ کھیل کے سالانہ فیسٹویل میں بھی بھرپور معاونت کرتا ہے ، سیاحوں کیلئے خصوصی سم جاری کردی گئی ہے ، انہوں نے بتایا کہ ہمارا مقصد منافع کمانا نہیں ، اس کام کے 100میں سے 40بی ٹی ایس شدید خسارے کے باوجود چلائے جارہے ہیں ، اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث جنریٹر کا استعمال حد سے زیادہ ہو گیا ہے ، مگر ہم عوام کو سہولت فراہم کرتے رہیں گے ، انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کے چند اداروں میں سے ایک ہے جو ساری سروسز بیک وقت فراہم کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس سی او کے آفیسران جوانوں آزاد کشمیر کے عوام اور میڈیا کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ آزاد کشمیر کا میڈیا ہماری بھرپور معاونت کررہا ہے ، انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ عوام مستقبل میں بھی ترقی کے سفر میں تعاون جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :