سیالکوٹ،وفاقی وزیر خواجہ محمدآصف کی مسلم لیگ ہاؤس میں کھلی کچہری

شہریوں نے مختلف سرکاری محکموں کے بارے میں اپنی شکایات اوردرخواستیں وفاقی وزیرکوپیش کیں

پیر 18 جولائی 2016 10:39

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جولائی۔2016ء) وفاقی وزیر دفاع، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے گزشتہ اتوار کے روز مسلم لیگ ہاوٴس پیرس روڈ سیالکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے مختلف سرکاری محکموں کے بارے میں اپنی شکایات اور درخواستیں وفاقی وزیر کوپیش کیں جس پرانہوں نے موقع پر موجود مختلف سرکاری محکموں کے مقامی حکام کو ہدایات جاری کیں ۔ بعد ازاں وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے خواجہ محمد صفدر روڈ پر ایک نجی ریسٹورنٹ کا بھی افتتاح کیا۔