صوبائی ، اے این پی کے سابق ایم پی اے حاجی محمدشعیب حجرے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی

تشویشناک حالت میں پشاور ہسپتال منتقل

پیر 18 جولائی 2016 10:36

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جولائی۔2016ء) اے این پی کے سابق ایم پی اے اور امن کمیٹی کے رکن حاجی محمدشعیب اپنے حجرے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے ۔زخمی محمد شعیب کو تشویشناک حالت میں پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ یارحسین پولیس کی رپورٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ایم پی اے حاجی محمد شعیب جوکہ امن کمیٹی کے رکن بھی ہے اتوار کی راتنوبجے اپنے ڈیرے واقع علاقہ یارحسین میں بیٹھے تھے کہ اس دوران نامعلوم موٹرسائیکل سوار وں نے آکر ان پر فائرنگ کھول دی جس سے وہ سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ،زخمی مجروح حاجی محمد شعیب کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں مردان ہسپتال منتقل کرنے کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور ریفر کردیا،جبکہ پولیس کے مطابق مجروح کی حالت بہتر ہے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردی ہے