فرانس ، حملے کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار

پیر 18 جولائی 2016 11:01

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جولائی۔2016ء) فرانس کے شہر نیس میں ہونے والے حملے کے الزام میں پولیس نے خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیاہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی پولیس نے نیس حملے کے الزام میں مزید 2 افراد کوحراست میں لے لیا گیا ہے جن میں ایک خاتون ملزم بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز ہونے والی گرفتاریوں کے بعد نیس حملے میں گرفتار مجموعی ملزما ن کی تعداد 7ہو گئی ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ فرانس میں قومی دن کی تقریبات کے دوران دہشت گرد نے نیں میں آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے کیلئے جمع ہونے والے افراد پر ٹرک چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں 84افراد ہلاک اور 140سے زائد زخمی ہو ئے تھے تاہم واقعے کے بعد پولیس نے حملہ آور کو بھی فائرنگ کر کے مار دیا تھا۔ ہلاک ملزم کا تعلق بھی نیس سے ہی تھا۔

متعلقہ عنوان :