ترکی میں ناکام بغاوت سے متعلق سلامتی کونسل میں قرارداد، مصر نے راستہ روک دیا

پیر 18 جولائی 2016 10:59

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جولائی۔2016ء)مصر نے عالمی سلامتی کونسل میں ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے موضوع پر ایک مذمتی قرارداد کا راستہ روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

سفارتی ذرائع کے مطابق مصر نے اس امریکی مسودے کو مسترد کر دیا، جس میں ترکی کی تمام سیاسی جماعتوں سے جمہوری طور پر منتخب ملکی حکومت کا ساتھ دینے کے لیے کہا گیا تھا۔ مصر کی موجودہ حکومت کے ترکی میں اردوآن انتظامیہ سے روابط انتہائی کشیدہ ہیں۔ اردوآن مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے حامی ہیں۔ مرسی کے معذولی کے بعد ایردوآن نے اْس وقت کے فوجی سربراہ اور آج کل کے صدر عبدالفتاح السیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ مصر اس وقت عالمی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن ہے۔

متعلقہ عنوان :