منگولیا میں ایشیا یورپ سربراہی اجلاس اختتام پذیر

دونوں براعظموں کے مابین اشتراک عمل کو مزید مستحکم کرنے کے اعلان

پیر 18 جولائی 2016 10:59

اولان باتور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جولائی۔2016ء)ایشیا یورپ سربراہی اجلاس دونوں براعظموں کے مابین اشتراک عمل کو مزید مستحکم کرنے کے اعلان کا ساتھ ختم ہو گیا ہے۔ اختتامی اعلامیے میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی بات کی گئی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیائی ریاستوں اور یورپ یونین کے مابین سیاسی اور ثقافتی تعلقات میں مزید بہتری پر بھی زور دیا گیا۔ منگولیا کے دارالحکومت میں اس دو روزہ اجلاس کے دوران فرانسیسی شہر نیس میں حملے اور ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے موضوعات ہی چھائے رہے۔ جاپان نے اس موقع پر بحیرہ جنوبی چین کی ملکیت کے موضوع پر بیجنگ حکومت پر دباوٴ ڈالنے کی کوشش کی۔

متعلقہ عنوان :