امریکہ کی دو ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات ، تین پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک

پیر 18 جولائی 2016 10:57

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جولائی۔2016ء) امریکہ کی دو ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین پولیس اہلکار وں سمیت پانچ افراد ہلاک کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ایجنسی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست لوزیانا کے شہر پسٹن او میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب تین پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا گیا جبکہ امریکی ریاست فلوریڈا میں مسلح افراد نے ہسپتال میں گھس کر مریضوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :