ٹرمپ نے گورنرانڈیانا مائیک پنس کونائب صدر منتخب کرلیا

پیر 18 جولائی 2016 10:57

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جولائی۔2016ء)ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات کے لیے انڈیانا کے گورنر مائیک پینس کو نائبصدرکے لیے منتخب کرلیا ہے۔امریکی شہر نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نائبصدر کے لیے انڈیانا کے گورنر مائیک پینس ان کی اولین ترجیح تھے، انڈیانا کے لیے انہوں نے جو کام کیے ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔

(جاری ہے)

مائیک پینس نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ وہ ایک قدامت پسند ری پبلیکن ہیں جو انڈیانا کے ایک چھوٹے سے گاوں سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کی کامیابی قرار دیتے ہوئے عوام سے ان کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں دہشتگردی کے واقعے کو ناقابل یقین حد تک خوفناک قرار دیا۔ٹرمپ اور پینس نے ایک دوسرے کی حمایت کا اعلان کلیولینڈ میں ری پبلکن نیشنل کنونشن سے دو دن پہلے کیا، جہاں ملک بھر سے جماعتوں کے نمائندگان اپنے منتخب کیے گئے افراد کا اعلان کریں گے۔ٹرمپ اور پینس مین ہیٹن کے ہلٹن ہوٹل میں صرف لمحے بھر کے لیے ساتھ مل کر اسٹیج پر نمودار ہوئے اور ٹیلی پرومٹر کے بغیر اپنے حامیوں سے خطاب بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :