پاکستان میں فوج آ جائے تو خوشیاں منا کر مٹھایاں بانٹی جائیں گی،عمران خان

ہماری جمہوریت کو فوج سے خطرہ نہیں نواز شریف کی بادشاہت سے خطرہ ہے نیب نواز شریف کی غلام وہ اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی کیسے کر سکتی ہے، انتخابی جلسے سے خطاب

پیر 18 جولائی 2016 10:49

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جولائی۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں فوج آ جائے تو لوگوں کی طرف سے خوشیاں منا کر مٹھایاں بانٹی جائیں گی ہماری جمہوریت کو فوج سے خطرہ نہیں نواز شریف کی بادشاہت سے خطرہ ہے نیب نواز شریف کی غلام ہے وہ اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی کیسے کر سکتی ہے ۔اسلام گڑھ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی بچانے کے لئے ترکی کی عوام سڑکوں پر نکل آئے ترکی میں ایک جمہوری حکومت کو ہٹانے کی کوشش کی گئی ترک عوام نے اپنے حکمران کی آواز پر گھروں سے نکل کر جمہوریت کو بچایا ترک عوام نے جمہوریت اور حکمرانوں کے لئے قربانیاں کیوں دیں ترک صدر طیب ادوان نے ملک میں تعلیم ، صحت ، ضروری بنیادی مسائل کے حل کرنے کو فوقیت دی انہوں نے ملکی قرضے ختم کر دیئے آئی ایم ایف کے قرضوں سے جان چھڑا دی ۔

(جاری ہے)

عوام کی خدمت کی جب کوئی حکمران عوام کی خدمت کرتی ہے تو عوام ان کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے پاکستان میں مارشل لاء جاتا ہے تو عوام مٹھائیاں تقسیم کر دیتی ہے ۔ ہمارے حکمران امیر اور عوام غریب سے غریب تر ہوتے جا رہے ہیں ہماری جمہوریت کو فوج سے خطرہ نہیں نواز شریف کی بادشاہت سے خطرہ ہے ہمارے ملک کو جمہوریت کے نام پر لوٹا جا رہا ہے یہاں جمہوریت اور اداروں کو تباہ کیا جا رہا ہے پاکستان کے وزیر اعظم نے ذاتی دولت بنائی ۔

رائیونڈ میں وزیر اعظم نواز شریف کے گھر کے اردگرد 50 کروڑ روپے کی مالیت سے بلٹ پروف دیوار عوام کے خزانے سے بنائی جا رہی ہے جمہوریت میں عوام کے ٹیکس کی قدر ہوتی ہے اسی طرح اپنی ذاتی کاموں کے لئے استعمال نہیں کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم جمہوری ہوتے تو پارلیمنٹ میں آ کر جواب دیتے رنجت سنگھ کے بعد سب سے زیادہ حکومت پنجاب میں نواز شریف نے کی ہے لیکن یہاں کی صحت کی یہ حالت ہے کہ چیک اپ کے لئے یہاں کوئی سہولت موجود نہیں ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک سے باہر جاتے تو بیٹی شہزادی بن کر بیٹھ جاتی ہے شہباز شریف باہر جاتے ہیں بیٹا شہزادہ بن کر بیٹھ جاتا ہے ۔

نواز شریف قوم کے پیسے سے عیاشی کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ نیب نواز شریف کے غلام ہیں وہ اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی کیسے کر سکتی ہے یہ کیسی نیب ہے کہ کرپشن بڑھ رہی ہے کیونکہ نیب چھوٹے چھوٹے لوگوں کو پکڑ رہے ہیں اگر نیب صرف 10 مگرمچھوں کو پکڑ لیں تو ملک سے آدمی کرپشن ختم ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیے گئے انہوں نے دن دیہاڑے 14 بے گناہ لوگوں کو قتل کر دیئے تھے ۔