اسلام آباد،میٹروبس میں خواتین مسافروں کے ساتھ وارداتیں معمول بن گئیں

آئی نائن پولیس نے دونوسربازخواتین کیخلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی

اتوار 17 جولائی 2016 11:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جولائی۔2016ء)میٹروبس میں سفرکے دوران خواتین مسافروں کے ساتھ وارداتیں معمول بن گئی ہیں۔ آئی نائن پولیس نے دونوسربازخواتین کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

معلوم ہواہے کہ گزشتہ روز عبدالرشید نامی شہری نے آئی نائن پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ پندرہ جولائی کو مدعی کی اہلیہ میٹروبس کے ذریعے سفرکررہی تھی کہ اس دوران دونامعلوم خواتین نے انتہائی پھرتی سے پرس میں سے رقم چوری کرلی۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔بتایاگیاہے کہ قبل ازیں بھی اس نوعیت کی وارداتوں میں کئی خواتین مسافرلٹ چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :