فلسطین ،حماس نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ ختم کر کے بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا

اتوار 17 جولائی 2016 11:44

رملہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جولائی۔2016ء)فلسطینی تنظیم حماس نے قومی مصالحت کی حمائت میں انتخابی بائیکاٹ ختم کرتے ہوئے آئندہ مقامی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس ترجمان احمد یوسف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ یہ انتخابات قومی مصالحت میں معاون ہوں گے انہوں نے کہا کہ اگر ہم صاف شفاف انتخابات میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ مستقبل میں عام انتخابات کے لئے بنیاد کا کام کریں گے ناہوں نے کہاکہ قومی مصالحت کی خاطر ہماری حکومت نے ان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔