ترک باغی کے ہیلی کاپٹر کی شمالی یونان میں لینڈنگ ، سیاسی پناہ کی درخواست کر دی

ترک وزیر خارجہ کا یونان سے رابطہ،اہلکاروں کی واپسی کا مطالبہ

اتوار 17 جولائی 2016 11:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جولائی۔2016ء)ترک باگی اہلکاروں کے ہیلی کاپٹر کی شمالی یونان میں لینڈنگ ، سیاسی پناہ کی درخواست کر دی۔ ترک وزیر خارجہ نے باغی اہلکاروں کی واپسی کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترکی میں ہونے والے گزشتہ واقعات کے بعد ترکی ملٹری ہیلی کاپٹر نے شمالی یونان میں لینڈنگ کر دی جس کے بعد یونان کی سکیورٹی فورسز نے ہیلی کاپٹر میں سوار18اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔ باغی اہلکاروں نے یونان میں سیاسی پناہ کی درخواست کر دی اطلاع ملنے رپ ترک وزیر خارجہ نے فوری طور پر یونان سے اہلکاروں کی واپسی کا مطالبہ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :