سٹیٹ بینک کا عبدالستار ایدھی کیلئے 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان

ایدھی فاونڈیشن کو ایمبولینسز کی ضرورت ہے، ہر شہری ایک روپے کا عطیہ دے، بینکوں سے درخواست ہے ڈسکاونٹ ریٹ سے زائد نفع دیں،فیصل ایدھی

اتوار 17 جولائی 2016 11:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جولائی۔2016ء) گورنر اسٹیٹ بینک نے انسانیت کے مسیحا عبدالستار ایدھی کیلئے 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ ایدھی فاونڈیشن کو ایمبولینسز کی ضرورت ہے۔ ہر شہری ایک روپے کا عطیہ دے۔ بینکوں سے درخواست ہے کہ ڈسکاونٹ ریٹ سے زائد نفع دیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک میں عبدالستار ایدھی کیلئے تعزیتی ریفرنس کی تقریب سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا کا کہنا تھا کہ انسانیت کے لئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

فلاحی کاموں میں سب سے پہلا نام ایدھی کا نام آتا ہے انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی منظوری کے بعد پچاس روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا۔ تقریب سے خطاب میں فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ ایدھی فاونڈیشن کو سو بڑی ایمبولینسوں کی ضرورت ہے۔اگر ہر شہری ایک روپے کا عطیہ دے تو اس ضرورت کو پورا کیا جاسکتا ہے۔ عبدالستار ایدھی نے زندگی بھر عام آدمی سے عطیہ مانگا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ یہ ایدھی صاحب پر لوگوں کا اعتماد ہی تھا جو کروڑوں روپے کے عطیات دیتے ہیں

متعلقہ عنوان :