پش آپس ٹھیک نہیں لگائے ،ایبٹ آباد میں ہوتاتو فوجی ٹرینرز مسترد کر دیتے ،مصباح الحق کا دلچسپ تبصرہ

ہفتہ 16 جولائی 2016 11:24

 لارڈز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جولائی۔2016ء)ٹک ٹک مصباح الحق کے ”پس اپس “ نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی ،غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے دلچسپ تبصرہ میں کہا ہے کہ انہوں نے ” پس اپس “ ٹھیک طرح سے نہیں لگائے کیونکہ ان کے بازو میں خم تھا اور مجھے ایسے محسوس ہو رہاتھا کہ جس طرح ایبٹ آباد میں فوجی ٹرینرز کے دوران پش اپس کئے تھے اس کے برعکس کررہا ہوں ،انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ فوجی ٹرینرز نے ٹی وی پر جب میرے ”پش اپس“ دیکھیں ہوں گے تو انہوں نے مسترد کر دیئے ہوں گے اور اگر وہ ایبٹ آباد اس طرح کے پش اپس لگاتے تو یقینا فوجی ٹرینرز مسترد کر دیتے اور سزا بھی دیتے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مصباح الحق نے سنچری مکمل کرنے کے بعد سلیوٹ کیا اور 10 پش اپس لگائے ،ان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد میں فٹنگ ٹریننگ کے دوران میں نے فوجی ٹرینرز سے وعدہ کیا تھا کہ جب اچھی پرفارمز کروں گا تو سلیوٹ اور ”پش اپس لگاؤں گ اوریہ وعدہ میں نے پورا کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :