وزیرمملکت کیڈسیکرٹری کوراضی نہ کرسکے

آئینی پاوراستعمال کرتے ہوئے گریڈ 22 آفیسرنے 20 گریڈکے ساتھی کاتبادلہ کرکے و زیر کو ہرادیا

ہفتہ 16 جولائی 2016 11:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جولائی۔2016ء)وزیرمملکت کیڈسیکرٹری کوراضی نہ کرسکے ،آئینی پاوراستعمال کرتے ہوئے 22سکیل کے آفیسرنے 20 گریڈکے ساتھی کاتبادلہ کرکے و کٹری نشان بناکروزیرکوہرادیاہے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری کیڈحسن اقبال نے ڈائریکٹرفرم وراپڈامنسٹریٹرپمزڈاکٹرفضل مولاکی خدمات کوکے پی کے کے حوالے کردیاجبکہ گریڈ20کے آفیسرڈاکٹرفضل مولاگریڈ17کے پی کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے ڈیپوٹیشن پروفاق آئے تھے اوروزارت کیڈنے ان کوضم کردیاتھالیکن سیکرٹری کیڈاحسن اقبال نے وزیرمملکت برائے کیڈڈاکٹرفضل چوہدری کے منع کرنے کے باوجودان کی خدمات واپس کے پی کے حوالے کردی ہیں اس سے قبل سیکرٹری کیڈنے پولی کلینک کے سابقہ ای ڈی پولی کلینک ڈاکٹرامجدپومی کواس وقت اپنے عہدے سے ہٹایاجب وزیرمملکت برائے کیڈسعودی عرب میں عمرے پرہیں