سٹیٹ بینک کا ایدھی کی یاد میں سکہ جاری کرنے کا فیصلہ

سکہ جاری کرنے کا فیصلہ عبدالستار ایدھی کی خدمات کے پیش نظر کیا گیا ، قیمت کا تعین آج کیا جائیگا

ہفتہ 16 جولائی 2016 11:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جولائی۔2016ء)عبدالستار ایدھی کی بے شمار خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے لئے سٹیٹ بینک یادگاری سکہ جاری کر رہا ہے۔ دنیا بھر میں " فادر ٹیریسا" کے نام سے شہرت رکھنے والے ایدھی نے اپنی تمام زندگی انسانیت کی فلاح کے لیے وقف کی تھی۔ جو بات انہیں مدر ٹریسا سے ممتاز کرتی تھی وہ ان کا مذہب کی قید سے بلند ہو کر انسانیت کی خدمت کرنا تھی۔

(جاری ہے)

آج ایدھی صاحب ہم میں نہیں ہیں مگر ان کے اہل خانہ اور ایدھی فاوٴنڈیشن کے کارکنان ان کا مشن آگے بڑھا رہے ہیں۔ عبدالستار ایدھی نے اپنی زندگی میں اس بات کو یقینی بنا دیا تھا کہ وہ اپنے پیچھے ایک ادارہ چھوڑ جائیں جو ان کے بعد بھی انسانیت کی فلاح کے لیے کام کرتا رہے۔ عبدالستار ایدھی کی لازوال خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے لئے مرکزی بینک یادگاری سکہ جاری کر رہا ہے۔ مرکزی بینک اعزازی سکے کی قیمت کا تعین آج ہفتے کو کریگا

متعلقہ عنوان :