صوبائی کابینہ کے ارکان کے پنجاب چھوڑنے پر پابندی عائد ،مراسلہ جاری

ارکان وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بغیر صوبے سے باہر نہیں جا سکتے ،وزیراعلیٰ کی ہدائیت

ہفتہ 16 جولائی 2016 11:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جولائی۔2016ء)وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی کابینہ کے ارکان کے پنجاب چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی،ایس اینڈجی ڈی اے نے مراسلہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق اس حکم پر فی الفور عمل درآمد کیا جائے کہ صوبائی کابینہ کے ارکان کسی طور بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بغیر صوبے سے باہر نہیں جا سکتے۔صوبہ چھوڑنے سے قبل وزیر اعلیٰ کی اجازت لازمی ہو گی، مراسلہ تمام صوبائی وزراء، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی،اور وزیر اعلیٰ کے ایڈوائزرز کو جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :