ڈیلاس میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کے حوالے سے تقریب

سابق صدر بش شدید تنقید کی زد میں ،تعزیتی تقریب میں افسوس کے بجائے رقص کرتے رہے

ہفتہ 16 جولائی 2016 11:27

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جولائی۔2016ء)امریکا کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش اس وقت تنازع کی زد میں آگئے جب ڈیلاس میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کے حوالے سے ایک تقریب کے دوران وہ رقص کرنے لگے۔ڈیلاس میں ہونے والی تقریب کے دوران جارج بش نے اپنی ایلیہ لورا اور خاتون اول مشعل اوباما کے ہاتھ پکڑے ہوئے تھے اور آراکسٹرا کی ایک دھن پر وہ پرجوش انداز میں رقص کرنے لگے، جس کی ویڈیو آپ اوپر دیکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران اسٹیج پر اکثر افراد کے چہرے پتھرائے ہوئے تھے مگر جارج بش کافی شگفتہ مزاج نظر آئے اور لوگوں کی جانب دیکھ کر مسکراتے بھی رہے۔اس واقعے کے دوران لورا بس اپنے شوہر کے رقص سے کچھ زیادہ مطمئن نظر نہیں آئیں جبکہ مشعل اور امریکی صدر باراک اوباما بمشکل اپنی مسکراہٹ کو روکنے میں کامیاب ہوسکے۔اس کے بعد ٹوئٹر پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا جیسے ایک صاحب نے پوچھا کہ لورا نے اس رقص کے دوران اپنے شوہر کا ہاتھ کتنی سختی سے دبایا؟کچھ نے سوال کیا کہ سابق صدر کیا نشے میں دھت تھے؟کچھ صارفین نے خیال ظاہر کیا کہ ہوسکتا ہے کہ بش خوشی کے بارے میں کچھ ایسا جانتے ہو جو ہم نہیں جانتے۔

متعلقہ عنوان :