فٹ بال کھلاڑی غنیمت خان انتقال کر گئے، کھلاڑیوں اور آفیشلز کی طرف سے اظہار تعزیت

جمعہ 15 جولائی 2016 10:24

کراچی((اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جولائی۔2016ء)) پاک پی ڈبلیو ڈی کے فٹ بالر اور کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب شاہ فیصل ٹاوٴن کے کپتان غنیمت خان علالت کے بعد انتقال کر گئے۔انکے انتقال پر تمام فٹ بال کلبوں کے آفیشلز اور کھلاڑیوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں اْسامہ اسپورٹس، ہزاہ محمڈن، رحیم محمڈن،کوہاٹ اسپورٹس، ڈرگ روڈ یونین، اعظم اسپورٹس،گلشن اسپورٹس کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

فٹ بال کلبوں کے عہدیداروں نے غنیمت خان کی فٹ بال کے کھیل کے فروغ کے حوالے سے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ غنیمت خان نے فٹ بال کھیل کا آغاز ہزار ہ محمڈن فٹ بال کلب سے کیا اور مختصر عرصے میں اپنے عمدہ کھیل کی بدولت پاک پی ڈبلیو ڈی میں شمولیت اختیار کرلی اور ایک طویل عرصے تک ادارے سے وابستہ رہے اس کے علاوہ غنیمت خان کالونی محمڈن فٹ بال کلب کے کپتان اور کوچ کے فرائض بھی انجام دیئے تعزیتی اجلاس میں مرحوم غنیمت خان کے لئے دعااور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا گیا۔