قندیل بلوچ پشتو فلم میں جلوے بکھیریں گی ؟ فلمساز وں کے متنازعہ ماڈل سے رابطے

جمعہ 15 جولائی 2016 10:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جولائی۔2016ء) ملک کی متنازعہ ماڈل قندیل بلوچ کو پشتو فلموں میں کاسٹ کرنے کیلئے پشتو فلمساز وہدایتکار سرگرم ہو گئے ہیں،قندیل پشتو فلموں میں قسمت آزمائی کریں تو کامیاب ہو سکتی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ کو پشتو سینما میں لانے کیلئے فلمی پنڈتوں نے رابطے تیز کر دیئے ہیں کہ میگھا، لیلیٰ، صائمہ اور میرا کی طرح قندیل بلوچ بھی پشتو فلموں میں قسمت آزمائی کریں۔

(جاری ہے)

پشتو سینما سے تعلق رکھنے والے نوجوان ہدایتکار شاہد عثمان نے بتایا کہ قندیل بلوچ سے کراچی کے ایک معروف پروڈیوسر اور سنیما آونر کی توسط سے بات چیت جاری ہے لیکن ابھی تک انہوں نے پشتوفلم میں کام کرنے کی حامی بھری نہیں ہے،جو نہی قندیل بلوچ پشتو فلم میں کام کرنے کیلئے تیار ہو جائیگی تو اْسی دن ایک باقاعدہ پریس کانفرنس کے ذریعے فلم کا نام اور کاسٹ کا اعلان کر دیا جائیگا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ آج کل جتنی بھی فلمیں ریلیز ہو کر کامیابی حاصل کرتی ہیں تو اس میں ستر فیصد رول میڈیا کا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بے حد سوچ وبچار کے بعد آئندہ اپنی نئی پشتو فلم میں قندیل بلوچ کا انتخاب کیا ہے، اس سلسلے میں اداکارہ قندیل بلوچ سے بات چیت جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :