چھوٹو گینگ کے بعد ساہیوال کا عجو گینگ منظر عام پر آگیا

دیہاتیوں کا پریس کلب کے باہر مظاہرہ اور دھرنا ، گرفتاری کا مطالبہ

جمعہ 15 جولائی 2016 10:14

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جولائی۔2016ء) چھوٹو گینگ کے بعد ساہیوال میں عجو گینگ منظر عام پر آگیا اس گروہ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے خلاف سینکڑوں دیہاتیوں نے ساہیوال پریس کلب کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے الزا م لگایا کہ عجو گینگ ، گینگ ریپ ، قتل ، ڈکیتی ، اغواء ، راہزنی ، منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور عجو گینگ کی جرائم پیشہ سرگرمیوں سے تنگ آکر درجنوں خاندانوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے عجو گینگ کے حمایتی سیاسی اور لاہور پولیس کے چند اعلیٰ افسران بھی ملوث ہے اس گینگ نے سرعام پولیس کے ایک ڈی ایس پی کی موجودگی میں اسلم مادھر کو قتل کر دیا مگر پولیس خاموش تماشائی کا کر دار ادا کرتی رہی نور شاہ کے علاقہ کو عجو گینگ نے نو گو ایریا قائم کر رکھا ہے اور یہاں سے شرفا کا گزرنا مشکل ہے اور پولیس کی پشت پناہی کی وجہ سے اس گروہ کی گھناؤنی کاروائیاں عروج پر ہیں مظاہرین نے پریس کلب کے باہر دھرنا دیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا اس مظاہرہ کی قیادت محمد منیر اور محمد عارف نے کی مظاہرین کو پولیس حکام نے عجو گینگ کی گرفتاری کی یقین دہانی کروائی تو مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :