رینجرزکی مدت میں توسیع کیلئے سمری وزیراعلیٰ سندھ کوبھیج دی ہے، ریاض احمد سومرو

جیسے ہی وزیراعلیٰ منظوری دیں گے صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے رینجرزکی مدت میں توسیع کانوٹیفکیشن جاری کردیاجائے گا،قائم مقام سیکرٹری داخلہ سندھ

جمعہ 15 جولائی 2016 10:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جولائی۔2016ء)سندھ کے قائم مقام سیکریٹری داخلہ ریاض احمدسومرونے کہاہے کہ دوروزقبل رینجرزکی مدت میں تین ماہ کی توسیع کیلئے سمری وزیراعلی سندھ کوبھیج دی ہے جیسے ہی وزیراعلی منظوری دیں گے صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے رینجرزکی مدت میں توسیع کانوٹیفکیشن جاری کردیاجائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزخبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے قائم مقام سیکریٹری داخلہ سندھ نے کہاکہ پاکستان تحفظ آرڈیشن وفاقی حکومت کاقانون ہے جس کے تحت رینجرزکوگرفتاریاں کرنے،چھاپے مارنے،تفتیش کرنے ،90روزکاریمانڈلینے اور عدالت میں چالان پیش کرنے کااختیار ہے جس کاحکومت سندھ سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ کااختیارصرف رینجرزکی مدت میں توسیع کرناہے رینجرزکواختیارات دینے کامعاملہ وفاقی حکومت کاہے رینجرزکی مدت میں توسیع19جوائی تک ہے۔

متعلقہ عنوان :