چین میں طوفانِ باد وباراں، 21 افراد ہلاک

جمعہ 15 جولائی 2016 10:34

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جولائی۔2016ء)چین میں آنے والے طوفانِ باد وباراں کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ چینی صوبہ فوجیان میں اس طوفان کے سبب ساڑھے آٹھ ہزار کے قریب گھر تباہ ہوئے جبکہ 13 افراد لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

چینی کی سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا کے مطابق طوفان کے باعث پانچ لاکھ کے قریب کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق اس طوفان کے سبب اب تک سات ارب یوآن کا نقصان ہو چکا ہے جو ایک بلین امریکی ڈالرز کے برابر رقم بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :