قابل لوگ لندن چھوڑ کر مت جائیں، میر صادق خان

جمعہ 15 جولائی 2016 10:32

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جولائی۔2016ء) لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ غیر ملکی لندن چھوڑ کر مت جائیں۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے صادق خان نے کہا کہ لندن کثیر النسل شہر ہے یہاں مسلمان، عیسائی، یہودی، سکھ اور ہندو سب رہتے ہیں، یہ ایک متحد شہر ہے لیکن ریفرنڈم کے بعد پتہ چلا ہے کہ نسل پرستی پر مبنی نفرت اور نسلی جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں قابل لوگوں سے کہتا ہوں کہ وہ لندن چھوڑ کر نہ جائیں۔ انہوں نے برطانوی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب یورپی یونین سے بات کریں تو لندن بھی ان مذاکرات میں شامل ہو۔

متعلقہ عنوان :