امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کو فون، دنیا بھر میں اپنی ذمہ داریاں مل کر نبھانے کا عہد کیا

جمعہ 15 جولائی 2016 10:32

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جولائی۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کو فون کر کے انہیں سفارتی عہدے پر فائز ہونے کی مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

امریکی دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے نیٹو اتحادیوں کو درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے اور دنیا بھر میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔ دونوں رہنماؤں نے شام اور مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔