آرمی چیف نے 12دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق

دہشتگرد قتل، مسلح افواج پر حملوں، سکولوں، انفراسٹرکچر کی تباہی میں ملوث ہیں،آئی ایس پی آر

جمعہ 15 جولائی 2016 10:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جولائی۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 12دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد قتل، مسلح افواج پر حملوں، سکولوں، انفراسٹرکچر کی تباہی میں ملوث ہیں، ان دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں نے سزا ئے موت سنائی تھی، سزا پانے والے دہشتگردوں میں محمد ایاز، برکت علی، عزیز الرحمان، حسن ڈار، اسحاق، بہرام، محمد آصف، قیوم باچا، محمد طیب، سید اکبر بشارت اور یاسین شامل ہیں،ان دہشتگردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔