لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر پاکستان کو فتح کا مزہ چھکے ہوئے 20 سال ہو چکے

جمعرات 14 جولائی 2016 11:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جولائی۔2016ء) لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر پاکستان کو فتح کا مزہ چھکے ہوئے 20 سال ہو چکے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آج(جمعرات ) سے لارڈز میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کو جیتنے کے لئے بہت پرامید دکھائی دیتی ہے ۔ پاکستان ٹیم نے 1996ء میں آخری بار اس گراؤنڈ پر وسیم اکرم کی قیادت میں 164 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

اس میچ میں موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پہلی اننگز میں 148 رنز اور دوسری میں 70 رنز سکور کر کے فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔ وقار یونس نے بھی اس میچ میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا۔ لارڈز کے گراؤنڈ پر انگلینڈ نے اب تک 4 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پاکستان تین بار کامیاب ہوا ہے اس گراؤنڈ پر 6 ٹیسٹ میچ ڈرا ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :