تحریک انصاف کی ٹی وی چینلز کے خلاف شکایت پیمرا کو موصول

کونسل آف کمپلینٹس 15جولائی کو سماعت کرے گی

جمعرات 14 جولائی 2016 10:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جولائی۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی چیئر مین، عمران خان کی شادی سے متعلق خبریں چلانے پر متعدد ٹی وی چینلز کے خلاف شکایت پیمرا کو آج مورخہ 13 جولائی 2016ءء کو موصول ہو گئی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے ایک وفد نے افتخار درانی ہیڈآف سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ پی ٹی آئی کی قیادت میں پیمرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں شکایت چیئرمین ابصار عالم کوایک ملاقات کے دوران پیش کی۔ چیئرمین پیمرا نے شکایت مزید کاروائی کے لیے کونسل آف کمپلینٹس اسلام آباد کو بھجوا دی۔ کونسل کا آئندہ اجلاس مورخہ 15 جولائی 2016ءء کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس میں اس کیس کی سماعت بھی ہو گی۔