لاہور ہائیکورٹ نے گورنمنٹ سائنس کالج کے سابق پرنسپل رانا زاہد بٹ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی،،ملزم کی فرار کرانے کی کوشش پر احاطہ عدالت میدان جنگ بن گیا

جمعرات 14 جولائی 2016 10:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جولائی۔2016ء)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی۔عدالت ی کاروائی کے دوران ملزم نے موقف اختیار کیا کہ اس پر بینک ڈکیتی کے دوران قتل کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں جبکہ اس نے کرپشن نہیں کی۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف چالان ٹرائل عدالت کو بھجوا دیا گیا ہے ملزم پرقتل اور کرپشن کے سنگین الزامات ہیں لہذا عدالت ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرئے۔

جس پرعدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد گورنمنٹ سائنس کالج کے سابق پرنسپل ڈاکٹر زاہد بٹ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔عدالتی سماعت ختم ہوتے ہی ملزم کمرہ عدالت سے باہر نکل کر بھاگ ھکڑا ہوا جبکہ ملزم کے وکلاء نے اینٹی کرپشن اور پولیس حکام کو ملزم کی گرفتاری سے روک دیا اسی دوران وکلاء اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوتی رہی جبکہ احاطہ عدالت میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔

متعلقہ عنوان :