جر من حکومت کا سندھ میں چاربلڈبینک تیارکرکے حکومت سندھ کے حوالے کرنے کااعلان

جمعرات 14 جولائی 2016 10:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جولائی۔2016ء)جرمنی کی حکومت نے سندھ میں چاربلڈبینک تیارکرکے حکومت سندھ کے حوالے کرنے کااعلان کیاہے یہ بات بدھ کے روزسیکریٹری صحت احمدبخش ناریجوکی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بتائی گئی جس میں کراچی،حیدرآباداورنوابشاہ اسپتالوں کے میڈیکل سپرینٹنڈنٹس نے شرکت کی اجلاس میں سیکریٹری نے آگاہ کیاکہ جرمنی حکومت نے سندھ میں چاربلڈبینک تعمیرکرائے تھے پہلے شایدوہ ان بلڈبنکس کوخودچلاناچاہتی تھی لیکن اب رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں حکومت سندھ کوآگاہ کیاکہ یہ بلڈبنکس اگست کے پہلے ہفتے میں محکمہ صحت سندھ کے حوالے کردیے جائینگے واضح رہے کہ حکومت جرمنی کی جانب سے بلڈبینک کراچی ایک،حیدرآباداورنوابشاہ میں تعمیرکئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :