سیکورٹی خدشات: فرانس نے ترکی میں سفارتخانہ اور قونصلیٹ بند کر دیئے، 14 جولائی کو قومی دن کی تقریبات بھی منسوخ

جمعرات 14 جولائی 2016 11:08

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جولائی۔2016ء) فرانس نے سیکورٹی خدشات کے باعث ترکی میں اپنا سفارتخانہ اور قونصلیٹ بند کر دیئے اور فرانس کے قومی دن کے حوالے سے جو 14 جولائی کو منایا جاتا ہے تمام تقریبات بھی منسوخ کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

استنبول میں فرانسیسی قونصل خانہ کی طرف سے جاری ٹویٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ انقرہ، استنبول اور ازمیر میں واقع فرانس کے تینوں سفارتی مشنوں میں 14 جولائی کو فرانس کے قومی دن کی تقریبات منعقد نہیں ہونگی۔

متعلقہ عنوان :