وزیراعظم کی وطن واپسی، پی آئی اے نے وزارت خارجہ سے 5کروڑ اخراجات مانگ لیے

بدھ 13 جولائی 2016 10:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جولائی۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کو برطانیہ سے وطن واپس لانے میں 5 کروڑ روپے کے اخراجات آئے ، قومی ائیر لائن ( پی آئی اے )نے وزارت خارجہ سے رقم طلب کر لی، نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے نے کہا جبکہ 9جولائی وزارت خارجہ نے پی آئی اے سے بوئنگ 777 طلب کیا تھا طیارے کے لندن جانے اور واپس آنے پر 5 کروڑ کے اخراجات آئے ہیں، وزیراعظم کی واپسی پر پی آئی اے کو اخراجات ادا نہیں کیے گئے، وزارت خارجہ پی آئی اے کے تمام اخراجات ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :