کراچی،سوشل میڈیا پر دوستی نے 18 سالہ لڑکے کو حوالات کی سیر کروادی

بدھ 13 جولائی 2016 10:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جولائی۔2016ء)سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی نے 18 سالہ لڑکے کو حوالات کی سیر کروادی۔ تفصیلات کے مطابق فیس بْک پر فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد کے اٹھارہ سالہ نوجوان فہد حسین کی کراچی کی سولہ سالہ لڑکی سے دوستی ہوگئی جو بعد میں پیار میں بدل گئی۔دوستی اتنی بڑھی کہ میٹرک کا طالبعلم کراچی گلشن اقبال اپنی محبت حاصل کرنے پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

فہد حسین اپنی محبت کو لیکر فیصل آباد جانے کے لئے بس اڈے پر پہنچا تو سہی لیکن پولیس نے لڑکے کو حراست میں لے لیا۔پولیس کو دیکھتے ہی دونوں کے سروں سے عشق کا بھوت دھواں ہوگیا۔پولیس کے مطابق لڑکی کے اہلخانہ نے لڑکے پراغوا کا مقدمہ درج کرایا ہے۔صورتحال بھانپتے ہوئے لڑکی نے گھر والوں کیساتھ جانے میں عافیت جانی لیکن لڑکے کو حوالات کی سلاخیں ضرور گننی پڑیں گی۔

متعلقہ عنوان :