عمران خان کی تیسری شادی،حکمرانوں میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی

تیسری شادی کے بعد عمران خان تین چار ماہ کیلئے احتجاجی سیاست سے کنارہ کش ہو جائیں گے، حکومتی کیمپ کا خیال

بدھ 13 جولائی 2016 10:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جولائی۔2016ء) عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں نے حکمرانوں کو اطمینان بخشا ہے ۔ حکومتی کیمپ کا خیال ہے کہ تیسری شادی کے بعد عمران خان کم از کم تین چار ماہ کے لئے احتجاجی سیاست سے کنارہ کش ہو جائیں گے اور عمران خان کی شادیوں میں شاندار ہیٹ ٹرک مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو پانامہ لیکس کے ایشو سے نکلنے میں بھی مدد دے سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت کے سیاسی حلقوں کا خیال ہے کہ عمران خان اگر پانامہ لیکس کے ایشو سے دور ہو جائیں تو پی پی پی کو رام کرنا وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بائیں ہاتھ کا کام ہے ۔ عمران خان کی تیسری شادی مسلم لیگ(ن) کی گہری چال بھی قرار دی جا رہی ہے تاکہ عمران خان کی توجہ ہٹائی جا سکے ۔ پی ٹی آئی کے کارکن خاتون پیر بشریٰ کو مشکوک نظروں سے دیکھ رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :