عراق، خودکش کار بم دھماکہ، پانچ افراد ہلاک، بیس سے زائد زخمی

بدھ 13 جولائی 2016 10:47

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جولائی۔2016ء)عراق میں کار بم دھماکہ کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوگئے، غیر ملکی خبر رساد ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کے جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے حسینیہ کی پرہجوم مارکیٹ میں ہوا، جب خودکش حملہ آور نے مارکیٹ میں گھس کر دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو اڑا دیا، دھماکہ کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہلاک جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔