فوری طور پر نئی نوکریاں کا اعلان کیا جائے،حکومتی ارکان سندھ اسمبلی کا حکومت سندھ اور پی پی کی مرکزی قیادت پر دباؤ

منگل 12 جولائی 2016 10:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جولائی۔2016ء)حکومتی ارکان سندھ اسمبلی نے حکومت سندھ اور پی پی کی مرکزی قیادت پر دباوٴ بڑھادیا ہے کہ ساڑھے تین سال ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک نئی نوکریاں شروع نہیں کی گئیں اس لیئے فوری طور پر نئی نوکریاں کا اعلان کیا جائے اس وقت الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں نئی ملازمتیں دینے پر پابندی عائد کررکھی ہے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نئی ملازمتیں بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلے میں سیاسی رشوت کے طورپر استعمال کی جاسکتی ہیں اس لیے جب تک آخری مرحلہ مکمل نہیں ہوجاتا اس وقت تک نئی نوکریاں نہ دی جائیں اب ارکان سندھ اسمبلی نے حکومت سندھ اورپی پی کی قیادت سے کہا ہے کہ نئی نوکریاں کا اعلان کیا جائے ورنہ ووٹرز اور عوام ناراض ہوجائیں گے اور آئندہ عام الیکشن میں پی پی کے لیے مشکلات بڑھ جائیگی۔

متعلقہ عنوان :