وزیر اعلی نے موٹروے سے خیابان جناح تک کی اہم شاہراہ کو معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کر دیا

منگل 12 جولائی 2016 10:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جولائی۔2016ء)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے موٹروے سے خیابان جناح تک کی اہم شاہراہ کو معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کر دیاہے -وزیراعلی نے نئی تعمیر ہونے والی اس شاہراہ کو عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دے دی ہے -لاہورکی یہ اہم شاہراہ کئی آبادیوں کو موٹروے سے منسلک کرتی ہے -