ایدھی فاؤنڈیشن کاکام ایسی طرح جاری رہناچاہیئے،عبدالستارایدھی کی صاجزادے فیصل ایدھی اوربیگم بلقیس ایدھی کوخصوصی وصیت

منگل 12 جولائی 2016 10:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جولائی۔2016ء)عبدالستارایدھی نے انتقال سے قبل اپنے صاجزادے فیصل ایدھی اوربیگم بلقیس ایدھی کوخصوصی ہدایات دیتے ہوئے وصیت کی تھی کہ ان کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کاکام ایسی طرح جاری رہناچاہیئے ایدھی فاؤنڈیشن کے ذرائع نے بتایاکہ عبدالستارایدھی نے اپنے اسٹاف کے اہم عہدیداروں کوبھی بلاکریہ نصیحت کی تھی کہ یہ ادارہ ہمیشہ کام کرتارہے اور کبھی بھی اس ادارے میں کوئی رکاوٹ نہ آنے پائے آخری دنوں میں انہوں نے اپنی صحت کی فکرنہیں کی بلکہ وہ مسلسل اپنے ادارے اورلاوارث عورتوں بچوں کیلئے فکرمندرہتے تھے انہوں نے ان لاوارث عورتوں او رجھولے میں آنے والے بچوں کی مکمل حفاظت کرنے اوران کوبے اولادجوڑے کے حوالے کرنے کی بھی ہدایات کیں۔

متعلقہ عنوان :