وزارت پانی و بجلی کا کسانوں کیلئے بجلی 3.50 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن

منگل 12 جولائی 2016 10:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جولائی۔2016ء) وفاقی وزارت پانی و بجلی نے ملک بھر کے کسانوں کیلئے بجلی 3.50 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ کوئٹہ الیکٹرک اور نادھندہ اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

(جاری ہے)

وزارت پانی و بجلی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کسانوں کیلئے بجلی کی قیمت 8.85 روپے سے کم کرکے 5.35 روپے کردی گئی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم جولائی 2016 ء سے ہوگا تاہم کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا اس سہولت سے بجلی کے بل ادا نہ کرنے والے نادھندہ کسان بھی فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے جبکہ پیک اوور ٹیرف 10.35 روپے ہی رہے گا ذرائع کے مطابق پنجاب کے 70 فیصد کسان نادھندہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :