حکومت نے آئی ایم ایف کو آئندہ ماہ سے بجلی، گیس مہنگی، پی آئی اے اور پاکستان سٹیل مل نجکاری کی یقین دہانی کرا دی

منگل 12 جولائی 2016 10:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جولائی۔2016ء) حکومت نے آئندہ ماہ سے بجلی، گیس مہنگی کرنے، پی آئی اے اور پاکستان سٹیل مل کی نجکاری کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں جبکہ آئی ایم ایف کو ان فیصلوں پر عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کرا دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ میں درآمدی گیس کی قیمتوں کا تعین ماہانہ وارکرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ درآمدی ایل این جی کی مکمل لاگت صارفین سے وصول کی جائے گی۔

(جاری ہے)

حکومت کے اس فیصلے سے بجلی پر رواں مالی سال کے دوران 110 ارب روپے کی سبسڈی کم ہو جائے گی جبکہ بجلی کا نیا ٹیرٹ رواں ماں جاری کر دیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے 49 فیصد حصص فروخت کئے جائیں گے جبکہ پاکستان سٹیل کی نجکاری کا عمل جاری رہے گا اور عوام لوڈشیڈنگ کے عذاب سے بھی چھٹکارا حاصل نہیں کر پائیں گے کیونکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی اور جلد ختم نہیں ہو گی۔